• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپل کا اوپن اے آئی پر خفیہ تجارتی معلومات چرانے کا مقدمہ

کراچی (نیوز ڈیسک)ایپل نے اوپن اے آئی پر خفیہ تجارتی معلومات چرانے کا مقدمہ کردیا۔ دو سابق ایپل ملازمین بھی مقدمے میں نامزد،اوپن اے آئی پر ہارڈویئر منصوبوں کیلئے راز استعمال کرنے کا الزام،ایپل نے حساس معلومات واپس کرنے اور ہرجانے کا مطالبہ کر دیا،اوپن اے آئی نے الزامات مسترد کر دئیے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایپل نے امریکی وفاقی عدالت میں اوپن اے آئی اور اپنے دو سابق ملازمین کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے کمپنی کی انتہائی خفیہ تجارتی معلومات اور ہارڈویئر ڈیزائن غیر قانونی طور پر حاصل کرکے اوپن اے آئی کے مصنوعی ذہانت سے متعلق ہارڈویئر منصوبوں میں استعمال کیے۔
اہم خبریں سے مزید