اسلام آباد(عاطف شیرازی)حکومت نے طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 251 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل جیٹ فیول 237 روپے 97 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 205 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ پہلے یہ 195 روپے 48 پیسے فی لیٹر تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 11 جولائی سے کر دیا گیا ہے۔