• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہفتے میں پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86 پیسے بڑھا دی گئی

اسلام آباد (عاطف شیرازی) وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر بڑھا دی ، صارفین کو مہنگا پیٹرول خریدنا پڑ رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اگر حکومت پیٹرولیم لیوی میں یہ اضافہ نہ کرتی تو آج پیٹرول کی قیمت موجودہ نرخ سے 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر کم ہوتی۔ اس صورت میں پیٹرول کی قیمت 310 روپے 71 پیسے کے بجائے 294 روپے 85 پیسے فی لیٹر بنتی۔اعدادو شمار کے مطابق 3 جولائی تک پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 64 روپے 14 پیسے فی لیٹر تھی۔ بعد ازاں حکومت نے 4 جولائی سے لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا، جبکہ 11 جولائی سے مزید 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ ان دونوں اضافوں کے بعد پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی بڑھ کر 80 روپے فی لیٹر ہو گئی ، پیٹرول کی موجودہ قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید