• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگی ترین گاڑیوں کےہائی اوکٹین فیول پر لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ

اسلام آباد(عاطف شیرازی ) وفاقی حکومت نے مہنگی اور لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین بلیندنگ کمپوننٹ (HOBC) پر پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اوکٹین فیول پر پیٹرولیم لیوی بڑھا کر 105 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ 95 روپے 36 پیسے فی لیٹر تھی۔ ذرائع کے مطابق نئی لیوی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ہائی اوکٹین فیول عموماً مہنگی، لگژری اور ہائی پرفارمنس گاڑیوں میں استعمال کیا جاتا ہے، اس لیے اس اقدام کا براہِ راست اثر ایسے گاڑی مالکان پر پڑے گا۔
اہم خبریں سے مزید