• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعلقہ مواد فوری ہٹایا، غلطی تسلیم کی، معذرت اور معافی طلب کی، ترجمان جیو نیوز

کراچی( جنگ نیوز)؛جیو نیوز کے ترجمان کے مطابق غلطی کا احساس ہوتے ہی متعلقہ مواد فوری ہٹایا گیا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت اور معافی طلب کی گئی کہ یہ ہمارے ایمان عقیدے اور پالیسی کا حصہ ہرگز نہیں ہے ۔ ترجمان کے مطابق اس غلطی کے مرتکب دو افراد کو برطرف بھی کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں پیمرا کی کونسل اف کمپلینٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران ہمارے نمائندے پیش ہوئے جہاں ان سے باز پرس ہوئی اور ہم نے تحریری جواب بھی جمع کرایا۔ ترجمان کے مطابق چینل کی 15 دن کی بندش اور بعد ازاں پڑنے والے مالی اثرات کے باعث کم سے کم دو سے ڈھائی ارب روپے کے نقصانات کا اندیشہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید