• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا صدارتی آمدنی کا دفاع، امریکی اخبار نے دعوے گمراہ کن قرار دیدیئے

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کا صدارتی آمدنی کا دفاع، امریکی اخبار نے دعوے گمراہ کن قرار دے دئیے۔  2.2ارب ڈالر آمدنی پر مفادات کے ٹکراؤ کا تنازع، ڈونلڈ ٹرمپ نے منافع کا سبب اسٹاک مارکیٹ بتایا۔ کرپٹو اور جائیدادوں سے سب سے زیادہ آمدنی حاصل ہوئی،تنخواہ عطیہ کرنے کا دعویٰ بھی متنازع قراردیا گیا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدتِ صدارت کے دوران حاصل ہونے والی 2.2 ارب ڈالر کی آمدنی کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ زیادہ تر اسٹاک مارکیٹ کی شاندار کارکردگی کا نتیجہ ہے، ان کے اثاثے دیگر صدور کی طرح بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھے گئے تھے اور وہ واحد صدر ہیں جنہوں نے اپنی صدارتی تنخواہ عطیہ کی۔ تاہم نیویارک ٹائمز کی فیکٹ چیک رپورٹ کے مطابق یہ دعوے درست نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی آمدنی کا بڑا حصہ اسٹاک مارکیٹ سے نہیں بلکہ کرپٹو کرنسی منصوبوں، فلوریڈا میں واقع مار اے لاگو کلب اور ٹرمپ نیشنل ڈورل گالف کلب، برانڈنگ معاہدوں اور میڈیا کمپنیوں سے حاصل ہونے والی قانونی تصفیوں سے آیا۔ اخبار کے مطابق صرف کرپٹو منصوبوں سے ہی ٹرمپ نے 1.4 ارب ڈالر سے زیادہ کمائے، جبکہ ان کے یہ کاروباری مفادات بعض حکومتی پالیسیوں سے براہِ راست جڑے ہونے کے باعث مفادات کے ممکنہ ٹکراؤ سے متعلق سوالات کو جنم دے رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید