اسلام آباد ( فاروق اقدس) اسحاق ڈار سے برطانیہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر ٹیپو عثمان چوہدری کی ملاقات ، پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات کا ایک طویل اور تاریخی پس منظر ہے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اقتصادی اور عوامی سطح پر روابط کے شعبوں میں شراکت داری ہمیشہ سے صورتحال کی متقاضی رہی ہے ان خیالات کا اظہار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر ٹیپو عثمان چوہدری سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے ہفتے کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی سینٹر اسحاق ڈار نے نئے ہای کمشنر کی صلاحیتوں کے اعتراف اور سفارتی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اقتصادی اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی بھرپور اور مخلصانہ کوششوں کو بروئے کار لائیں گے اور بلخصوص برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو موثر قونصلر خدمات اور فلاحی سہولیات کی ترجیح کو پیشِ نظر رکھیں گے ٹیپو عثمان چوہدری برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہای کمشنر کی حیثیت سے رواں ماہ ہی لندن میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔