• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ سماعت 8 ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)سول جج میاں اظہر ندیم کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے مقدمہ کے ملزم عمران خان کے جیل ٹرائل سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا جواب موصول نہ ہونے کی بناء پرکیس کی مزید سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔​گذشتہ روز عدالت نے تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ کی سماعت کی ٹو عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ملزم عمران خان کے جیل ٹرائل کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال موصول نہیں ہوا ہے، جس پر عدالت نے مزید سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم جاری کیا۔
اہم خبریں سے مزید