• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی افغان شہریوں کیلئے ڈیڈ لائن ختم، فوری گرفتاری کا حکم

اسلام آباد ( طاہر خلیل )پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان شہریوں کیلئے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی جس کے بعد وہ فوری گرفتار ہوں گے۔ ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ، وفاقی حکومت نے افغان باشندوں کو وطن واپس بھجوانے میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا،بغیر ویزا کے پاکستان میں مقیم ہر افغان شہری کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔غیرقانونی افغانیوں کو پناہ یا کرایہ پر رکھنے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، راولپنڈی سمیت پنجاب میں افغان باشندوں کی جیو ٹیگنگ اور جیو فینسنگ مکمل کرلی گئی۔ وفاقی وزرات داخلہ کو کارروائیوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھیجی جائے گی۔ رپورٹ میں پکڑے گئے بغیر ویزا افغان شہریوں کی تعداد درج کی جائے گی.رپورٹ میں اب تک کی کارروائیوں اور گرفتار افراد کی موجودہ حیثیت شامل ہوگی، وفاقی وزارت داخلہ نے 28جون کو گلگت بلستان،آزاد کشمیراور صوبوں کو خط لکھا تھا۔

اہم خبریں سے مزید