اسلام آباد ( فاروق اقدس)پاک امریکا تجارتی معاہدہ مذاکرات میں پیشرفت،دفتر خارجہ نے کہا کہ اختلافات دور ہو گئے ،واشنگٹن میں 9اور 10جولائی کو ہونے والے مذاکرات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے کی جانب پیش رفت ہوئی ہے مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے جن میں فریقین نے اختلافات دور کیے اور ہم آہنگی پیدا کی تاکہ معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جا سکے یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے اپنی ایکس پو سٹ میں کہی یاد رہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد نے9اور10جولائی کو امریکی تجارتی وفد سے واشنگٹن ڈی سی میں اہم ملاقاتیں کی جن میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف تجارتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ان مذاکرات کا ایک اہم مقصد پاکستانی برآمدات پر عائد امریکی ٹیرف میں ممکنہ رلیف حاصل کرنا اور دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینا تھا یہ مزاکرات اس تناظر میں ہوے جب گزشتہ برس جولائی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کیے تو اس وقت پاکستان اپنے لیے ٹیرف کی شرح 19فیصد کروانے میں کامیاب رہا تھا جبکہ بھارت پر 53 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا تھا اس بار بھی پاکستانی وفد کی کوشش ہے کہ ٹیرف میں مزید کمی کی جا سکے جس سے پاکستانی تجارت کو فائدہ ہو وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق ان دو روزہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت جواد پال نے کی جبکہ وفد میں وزارت تجارت ٹیرف پالیسی اور دیگر متعلقہ اداروں کے سینیئر حکام شامل تھے۔