اسلام آباد (فاروق اقدس، ایجنسیاں) آپریشن شعبان جاری، بلوچستان میں فورسز کی کاررروائی، مزید16خارجی ہلاک،مجموعی تعداد 104ہوگئی،پاک فوج فرنٹیئر کور اور بلوچستان پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن شعبان بھرپور انداز میں جاری ہے تازہ کاروائیوں کے دوران مزید سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ ہفتے کو کیے جانے والے تین آپریشنز میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 21ہو گئی ہے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑوں میں چھپے ہوئے ان دہشت گردوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے زمین پر موجود دستوں کے ساتھ ساتھ فضائی کاروائی بھی کی گئی ہے اور ہیلی کاپٹرز اور فضائیہ کی مدد سے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے پاک فوج ایف سی بلوچستان اور بلوچستان پولیس نے مل کر صوبے کے مشکل اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں امن دشمن عناصر کے خلاف ایک بہت بڑا اور مربوط مشترکہ آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کا نام آپریشن شعبان رکھا گیا ہے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنت الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائیاں جاری ہیں ہفتے کو کی جانے والی تین کاروائیوں کے دوران مزید 21 دہشت گرد مارے گئے پہلی کاروائی کے دوران نو دوسری کاروائی کے دوران پانچ جبکہ تیسری کاروائی کے دوران سات دہشت گرد ہلاک ہوئے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 64 ہو چکی ہے جبکہ 5جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلیجنس بیسڈ اپریشنز میں مجموعی طور پر 104 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں سیکورٹی ذرائع نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جب تک بلوچستان کی دھرتی سے آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا تب تک آپریشن شعبان اسی طرح پوری طاقت سے جاری رہے گا۔