• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدرتی آفات ،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے مون سون، سیلاب، ہیٹ ویوز اور دیگر موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان موثر ہم آہنگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی، بروقت فیصلے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مون سون 2026 کے لئے سندھ کی تیاریوں، ابھرتے ہوئے موسمیاتی خطرات اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نیکسٹ جنریشن ارلی وارننگ سسٹم اور پریڈکٹو ڈیزاسٹر انٹیلی جنس سسٹم کا آغاز پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام میں ایک اہم پیش رفت ہے، جس کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی اور حقیقی وقت کے موسمیاتی، آبی اور جغرافیائی ڈیٹا کی مدد سے ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی کی جا سکے گی۔ اس جدید نظام سے انسانی جانوں، بنیادی ڈھانچے اور املاک کے تحفظ میں نمایاں مدد ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید