• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا میسی صہیونی ہیں؟ اسرائیل اور یہودی اداروں سے روابط زیربحث

کراچی (نیوز ڈیسک) کیا میسی صہیونی ہیں؟ اسرائیل اور یہودی اداروں سے روابط زیربحث، ارجنٹائن فٹبال اسٹار نے ماضی میں اسرائیل کا دورہ کیا،دیوارِ گریہ پر حاضری اور اسرائیلی کمپنیوں کی تشہیر کی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے اسرائیل اور یہودی اداروں سے ماضی کے روابط ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ورلڈ کپ کے دوران بعض اسرائیل مخالف حلقوں نے میسی کی اسرائیل سے وابستہ سرگرمیوں کو بنیاد بنا کر ارجنٹائن کی مخالفت کی مہم چلائی، جبکہ اسرائیل میں بڑی تعداد میں شائقین ارجنٹائن کی حمایت کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میسی نے مختلف مواقع پر اسرائیل کا دورہ کیا، دیوارِ گریہ پر حاضری دی، امن کی تقریبات میں شرکت یا حمایت کی، اور اسرائیلی کمپنیوں کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہے۔

اہم خبریں سے مزید