• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے کئی اضلاع گردآلود ہوائوں کی لپیٹ میں، معمولات زندگی مفلوج

پنگریو (این این آئی) سندھ کے کئی اضلاع میں انتہائی تیز اور گردآلود ہوائوں نے تباہی مچا دی ہے،65کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والے جھکڑوں نے معمولاتِ زندگی مفلوج کردیئےہیں، جھونپڑیاں کچے مکانات، سائن بورڈز، ہورڈنگز، بجلی کے پول، درخت، سولر پینلز اور پولٹری فارمز گرگئے، درجنوں فیڈرز بند ہیں اور بجلی کی فراہمی معطل۔ اطلاعات کے مطابق بدین، ٹھٹھہ، سجاول، تھرپارکر، میرپورخاص اور دیگر ساحلی و میدانی علاقے گزشتہ کئی روز سے گرد آلود طوفانی ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تقریباً 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے طوفانی جھکڑوں نے شدت اختیار کر لی ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق ہواؤں کی شدت 70 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ محسوس ہو رہی ہے، جس کے باعث معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوکررہ گئے ہیں۔گردوغبار کے گھنے بادلوں نے صحرائی اور ساحلی میدانی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید