• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن؛ طبی معذوری کی بنیاد پر تقرریوں کاوضاحتی پالیسی بیان جاری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی (Medical invalidation Policy ) کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی پالیسی بیان جاری کردیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے 10 جولائی 2026کو جاری آفس میمورنڈم میں کہا گیا کہ مستقل معذوری باعث ریٹائر ڈسرکاری ملازم کے شریک حیات یا بچے کی تقرری بارےوضا حت وفاقی آ ئینی عدالت کے 27فروری 2026کے فیصلے اور وزارت قانون و انصاف کی قانونی رائے کی روشنی میں جاری کی گئی ، آفس میمو ر نڈم میں تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو وضاحتی احکامات پر مکمل عمل درآمد اور ماتحت محکموں میں بھی اس کا سرکلر کرنے کی ہدایت کی ہے۔آفس میمو رنڈم میں کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےسپریم کورٹ آ ف پاکستان کے 18 اکتوبر 2024 کے فیصلے( جلال بر خلاف حکومت پاکستان ) کی روشنی میں پالیسی کا جا ئزہ لیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید