• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باغی اور غدار میں زمین آسمان کا فرق،غدار اپنی قوم بیچتا ہے، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے چیئر مین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ باغی وہ ہوتا ہے جو کہ ظلم سے بغاوت کرتا ہےغدار کسی کا آلہ کار ہوتا ہے، کسی کا اسکی پشت پر ہاتھ ہوتا ہے باغی اور غدار میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے غدار اپنی قوم بیچتا ہے،مرسوں مرسوں متروکہ سندھ نہ ڈیسوں ہم اپنے باپ دادا کی زمین متروکہ سندھ پر قبضہ برداشت نہیں کریں گے۔کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ، سکھر، میرپورخاص سمیت شہری سندھ پر اپنا حق حاصل کریں گے۔ وہ ہفتے کی شب اہلیان برنس روڈ کی جانب سے دئیے استقبالیہ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ، انہوں نے کہا کہ برنس روڈ کے آج پہلا قدم آگے بڑھا ہےیہ قدم اپنے جائز حقوق حاصل کرنے کے لئے بڑھا ہے،وہ لوگ جو سندھ کا 35 فیصد مینڈیٹ بھی نہیں رکھتے وہ 100 فیصد اختیارات پر قابض ہیں پاکستان وہی لوگ چلا سکتے ہیں جس نے اسے بنایا ہےبرنس روڈ کی تاریخ پاکستان جتنی پرانی ہے بھارت کے بہت سے شہر اجڑے تھے تو یہ گلیاں محلے آباد ہوئے، انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ سندھ سے قابض حکمرانوں کو بے دخل کیا جائے، عوام تیار ہے،مہاجروں نے پاکستان کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں یہ زبان اردو دنیا کی سب سے بڑی رابطوں زبانوں میں سے ایک ہےمہاجر ٹیپو سلطان اور سرسید احمد خان کی اولاد ہیں مہاجر لڑنا چاہتے نہیں لیکن جانتے ضرور ہیں جو مہاجروں کا دشمن ہے، پاکستان کا دشمن ہے کبھی کبھی جبر سے معاہدہ بھی صلح حدیبیہ کی طرح کیا جاتا ہےمہاجروں کے حقوق کے لئے کڑوے گھونٹ پینے پڑتے ہیں تجربہ کرنے والے جب تجربہ کرتے کرتے فیل ہو جاتے ہیں تو انہیں ہمارے سر پر تھوپ دیتے ہیں مہاجروں کی قیادت مہاجروں کے اندر سے ہیں نکل کر آنی ہے، کوئی مصنوعی قیادت قوم کے مفاد میں نہیں۔
اہم خبریں سے مزید