ڈیرہ مراد جمالی(نامہ نگار) سبی کے علاقے سے گولیوں سے چھینی چار افراد کی افراد کی لاشیں پولیس نے برآمد کرلی لاشوں کو سول ہسپتال میں رکھوا دی گئی تین لاشوں کی شناخت کرلی گئی پولیس حکام کے مطابق سبی علاقے کوٹ باروزئی کے مقام پر معمول کے مطابق گشت کرنے والی پولیس پارٹی کو چار افراد کی لاشیں ایک ویران جگہ پر پڑی ہوئی ملیں۔ پولیس حکام کے مطابق چار افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاشیں پھینک دی گئیں ہیں تینوں لاشوں کی شناخت گلزار وحید اعتبار علی کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق کچھی سے بتایا گیا ہے۔