• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربن فلڈنگ کو مدنظر رکھ کر پیشگی سوفیصد انتظامات رکھیں، کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور نعمان یوسف و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے مون سون انتظامات جائزہ کے لئے لاہور واسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے واسا لاہور کمانڈ اینڈ کنٹرول و راونڈ دی کلاک مانیٹرنگ سنٹر کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے رین مانیٹرنگ ڈیش بورڈ، لائیو انڈر پاسز کیمرہ مانیٹرنگ، ڈسپوزل اسٹیشن مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے آن لائن ڈسپوزل اسٹیشنز، انڈر گراؤنڈ سٹوریج کپیسٹی، مشینری اور افرادی وسائل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے رین سیز بورڈ سے لائیو مانیٹرنگ، واسا آپریشنز بارے بریفنگ دی۔ بعد ازاں کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چیرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے خصوصی شرکت کی ،کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ اربن فلڈنگ کو مدنظر رکھ کر پیشگی سوفیصد انتظامات فیلڈ میں موجود رکھیں، مون سون انتظامات کا اصل مقصد کم سے کم وقت میں نکاسیئ آب اور بروقت ردعمل دینا ہے، مون سون میں واسا، میٹ آفس اور لیسکو میں 24/7 مسلسل رابطہ ناگزیر ہے۔
لاہور سے مزید