• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پری ڈیزاسٹر اور پوسٹ ڈیزاسٹر میکانزم کو مؤثر بنایا جا رہا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

لاہور( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا -اجلاس میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا-اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید، ڈی جی پی ڈی ایم عمر جاوید اور متعلقہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی -صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ دریاؤں کے پاٹ اور رود کوہیوں کے راستوں میں موجود تجاوزات کے خلاف آپریشن کی ہدایت کی گئی ہے-وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت پنجاب کو فلڈ ریزیلنٹ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں -ریسکیو کو اس حوالہ سے اربوں روپوں کی لاگت کے جدید آلات سے آراستہ کر دیا گیا ہے-ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے تحت ہیٹ ویو کیلئے تمام ضروری اقدامات کر لئے گئے ہیں -پری ڈیزاسٹر اور پوسٹ ڈیزاسٹر میکانزم کو مؤثر بنایا جا رہا ہے-
لاہور سے مزید