• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے شہریوں کے ریونیو سے متعلق مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کینٹ کچہری میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں سائلین کی شکایات سن کر متعدد درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ اور اسسٹنٹ کمشنر صدر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کو تحصیل کینٹ اور تحصیل صدر کے ریونیو معاملات اور موصول ہونے والی شکایات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
لاہور سے مزید