• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملی رکشہ یونین کا بھرپور احتجاج

لاہور (نیوزرپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف ملی رکشہ یونین نے لاہور کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے اور حکومت سے قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔احتجاجی مظاہرے شاہدرہ، راوی روڈ، آزادی چوک، بھٹہ چوک، جین مندر اور شہر کے دیگر مقامات پر کیے گئے، جہاں رکشہ ڈرائیوروں نے پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔
لاہور سے مزید