لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ایم ڈی واسا کے دفتر میں حلقہ پی پی 153 میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت بارے اہم اجلاس منعقدہوا -ترقیاتی منصوبوں میں ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے ہربنس پورہ تا پھاٹک صدر کینٹ ٹرنک سیوریج، 1 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے یوسی 148 کے آمنہ پارک میں ٹیوب ویلز، گلیوں کی مرمت، سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبہ جات شامل ہیں -اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد، سید اخلاص شاہ، عبدالوہاب و دیگر افسران موجود تھے-اجلاس کے دوران واسا کی جانب سے عمدہ کارکردگی پر متعلقہ افسران کو سراہا بھی گیا۔