لاہور(کر ائم رپو رٹر)شمالی چھائونی میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 14 سالہ لڑکے کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ نامعلوم لڑکی کے خلاف درج کر لیا گیا، پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی ہے۔ مقدمہ قتل بالسبب کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کے رجسٹریشن نمبرکی مدد سے ملزمہ کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں،جبکہ واقعے کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔