• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد منشیات اسمگلنگ کارروائیاں، 3 کروڑ 82 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد

لاہور (نیوزرپورٹر)انسداد منشیات اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ 82 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 7 کاروائیوں کےدوران 2 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرکے 3 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 487.31 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔باچا خان ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے 2خواتین سمیت 3مسافروں کے بیگ سے 1.960 کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اُدھر اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے 3 مسافروں کے بیگ میں موجود کپڑوں میں جذب 6.55 کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید