لاہور( محمد صابر اعوان سے) پنجاب کی پانچ میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کی مدت رواں ماہ ختم ہورہی ہے نئی تعیناتیوں کے لئےوائس چانسلر کے امیدواروں کے لئے محکمہ صحت پنجاب سے این او سی لینا لازمی قرار دے دیاہے ۔ذرائع کےمطابق لاہو ر سمیت پنجاب کی پانچ مختلف میڈیکل یونیورسٹیوں جن میں کنگ ایڈووڈ میڈیکل یونیورسٹی ،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز ،فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی اور راولپنڈی میڈیکل یونیوسٹی شامل ہے جن کی وائس چانسلرز کی مدت تعیناتی 21جولائی کو ختم ہو رہی ہے اور ان میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز جن میں کے ای کے پروفیسر محمود ایاز ، فاطمہ جناح کے پروفیسر خالد مسعود گوندل ، یو ایچ ایس کے احسن وحید راٹھور ، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے ظفر علی چوہدری اور آر ایم یو کے پروفیسر محمد عمر شامل ہیں 21جولائی سے عہدوں سے فارغ ہو جائیں گے نئی تعیناتیوں کے لئے محکمہ صحت پنجاب نے درخواست طلب کرلی ہیں اور وائس چانسلر کے نئے امیدوارں کے لئے محکمہ صحت سے این او سی لینا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کسی کے پاس دوسرے کسی ادارے کا عہدہ نہ ہو ،یاد رہے کہ وائس چانسلرز تعیناتی کے حوالے سے ایکٹ میں تبدیلی کے بعد اب 70سال کی عمر کے وہ امیدوار جو تمام معیار ات پر پورا اترنےوالے درخواست دے سکتے ہیں ۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 جولائی ہے