لاہور(جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عالمی یومِ آبادی کا مقصد عوام میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ متوازن آبادی پائیدار ترقی کے لئے کتنی ضروری ہے۔ حکومت پنجاب ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ، خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ اور آبادی میں متوازن اضافے کے لیے مؤثر اور دیرپا اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یومِ آبادی کے موقع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر برائے صحت و آبادی سائرہ افضل تارڑ، محکمہ صحت و آبادی کے اعلیٰ افسران، ترقیاتی شراکت داروں، ماہرین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔