راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو زبردستی زہر پلا دیا گیا، جس سے دلہا جاں بحق ہوگیا جب کہ دلہن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،پولیس کے موقع پر پہنچنے پرملزموں نے فائرنگ کردی ،پولیس کے مطابق افضل اور مریم نے 3 ماہ قبل ٹیکسلا میں شادی کی تھی، تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ سے 15پر کال موصول ہوئی جس پر پولیس نے بروقت رسپانڈ کیا تو میاں بیوی کو نیم بیہوشی کی حالت میں پایا،اس دوران پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، واقعہ میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔