• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کی مختلف کارروائیاں، چار اشتہاریوں سمیت 23 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث چار اشتہاریوں سمیت 23 جرائم پیشہ عناصرکو گرفتار کرلیا، اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 35 گرام چرس،1,274گرام آئس،تین خنجر، ایک کلاشنکوف اور مختلف بور کے11پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید