• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی والدہ کو زخمی کرنیوالا بدبخت ملزم گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تھانہ ریس کورس پولیس نےچار روز قبل فائرنگ کرکے اپنی والدہ کو زخمی کرنے والے بدبخت ملزم کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کی اور موقعہ سے فرار ہو گیا تھا،ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کرکے ہیومن انٹیلی جنس سمیت مختلف ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا،ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھاکہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید