• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیر آباد کے علاقہ میں فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونیوالا ملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا، تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں رات گئے موٹر سائیکلسوار 2ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا جسے حراست میں لے کرہسپتال منتقل کیاگیا،پولیس کاکہنا ہے ملزم سے ایک شہری سے چند روز قبل گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹر سائیکل برآمدہوا،زخمی حالت میں گرفتارملزم کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی جو قبل ازیں ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے، پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے سرچنگ،سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے ملزمان کی فائرنگ کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری اور مسروقہ موٹر سائیکل کی برآمدگی پر نصیر آباد پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
اسلام آباد سے مزید