اسلام آباد(جنگ نیوز) سرپرستِ اعلیٰ آذربائیجان پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس احسن بختاوری نے بجلی اور گیس کے نرخوں میں حالیہ کمی کو صنعت، تجارت اور قومی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور ریگولیٹری اداروں کی جانب سے ایسے فیصلے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے، پیداواری لاگت کم کرنے اور برآمدات میں اضافے کے لیے نہایت اہم ہیں۔