راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے رہائشی مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی، 12موٹرسائیکلوں،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی،مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈبل روڈ پر ڈاکٹر شہزادبابر کی گاڑی روک کرگن پوائنٹ پر6تولے سونا، ساڑھے آٹھ سوامریکی ڈالر،ڈیڑھ لاکھ روپے ،امریکن کریڈٹ کارڈز،امریکن ڈرائیونگ لائسنس،4امریکن بینک کارڈز ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ میڈیسن کمپنی کی سپلائی والی گاڑی سے اسلحہ کی نوک پر3لاکھ 62ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ چاکرہ روڈ پرقاسم ترین سے اسلحہ کی نوک پر24ہزار 170روپے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ امرپورہ میں ارشد علی کی گاڑی روک پرگن پوائنٹ پر 2لاکھ 95ہزار روپے ودیگر علاقوں میں وارداتیں ہوئیں۔