• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارگو طیارے کا ملبہ کراچی پہنچا دیا گیا، انویسٹی گیشن سینٹر منتقل

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) شارجہ سے کراچی آتے ہوئے اورماڑا کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے بوئنگ 737کارگو طیارے کا ملبہ کراچی پہنچا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سمندر سے اب تک برآمد ہوا یہ ملبہ کراچی ایئرپورٹ پر سوجیا بلڈنگ کے عقب میں رکھا گیا ہے۔ جہاں حادثے کی تحقیقات کرنے والے ادارے بیورو آف ایرکرفٹ سیفٹی انویسٹی گیشن کا دفتر ہے۔ ذرائع کے مطابق سمندر سے اب تک ملنے والا طیارے کا ملبہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے ناکافی ہے۔

اہم خبریں سے مزید