• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز بارشوں کے امکان ، سیاح اور مسافر دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ٹورازم اتھارٹی

پشاور (اے پی پی) خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے امکان کے پیش نظر تمام سیاحوں اور مسافروں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق 13سے 19جولائی کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے۔ گلیشیئر والے علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت کے باعث برف اور گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ہے جس کے نتیجے میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے جبکہ گلیشیئر جھیلوں کے پھیلاؤ اور نئی گلیشیئر جھیلوں (گلاف) کے بننے کا بھی امکان ہے۔یہ صورتحال خصوصاً اپر / لوئر چترال، اپر / لوئر دیر، سوات، اپر / لوئر کوہستان اور مانسہرہ میں زیادہ متوقع ہے۔ تمام سیاحوں اور مسافروں سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، موسمی صورتحال سے باخبر رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری طور پر خیبر پختونخوا ٹورازم ہیلپ لائن 1422پر رابطہ کریں۔
پشاور سے مزید