• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونال ریسٹورنٹ گرانے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز) وفاقی آئینی عدالت نے پیرسوہاوہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کے حوالہ سے سپریم کورٹ آف پاکستان اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قراردے دیئے۔ دوران سماعت جسٹس حسن اظہری رضوی نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کےفیصلے میں بہت سے نکات کو مدنظر نہیں رکھا گیا،فیصلہ پڑھا تو اندازہ ہوا بہت کچھ عدالتی کارروائی سے باہر کا لکھا گیا،ٹرائل کورٹس ملکیت کا فیصلہ بغیرعدالتی آبزرویشنز سے متاثر ہوئے کریں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے پیرسوہاوہ مونال ریسٹورینٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے دائر اپیلیں منظور کرتے ہوئے حکم امتناع بھی ختم کردیا۔

اہم خبریں سے مزید