ریاض(شاہد نعیم)توانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر پاک سعودیہ اتفاق۔ وفاقی وزیرِ توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری نے ریاض میں سعودی حکام کے ساتھ انرجی گروپ کے اعلیٰ سطح اجلاس کی مشترکہ صدارت کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں جاری تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری مشترکہ منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔