اسلام آباد (افضل بٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے پیش نظر انتخابی مہم کے لیے آزاد کشمیر میں “ ڈیرہ “ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ آج ہنگامی دورے پر مظفرآباد پہنچ رہے ہیں ، جبکہ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم پر بھرپور توجہ دینے کے لیے انہوں نے پاکستان میں اپنی دیگر سیاسی مصروفیات بھی منسوخ کر دی ہیں۔