کراچی(آئی این پی) صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں پولیس کے سکیورٹی ونگ میں مبینہ کرپشن اور غیر قانونی تعیناتیوں کے خلاف اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے ایڈیشنل آئی جی سندھ سے 23 جولائی تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ یہ شکایت غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ کی جانب سے براہِ راست عدالت میں دائر کی گئی۔ درخواست میں ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر مقصود میمن، ایس پی سکیورٹی ون محمود راجپوت سمیت دیگر افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔