واشنگٹن (نیوزڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعرات کو قوم سے خطاب کریں گے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ خطاب کس موضوع پر ہوگا۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں امریکی صدرکا کہناتھاکہ وہ رات 9بجے (پاکستانی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح 6بجے )خطاب کریں گے۔