• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اختر کو گورنر سندھ بننے سے خالد مقبول نے رکوایا، مصطفیٰ کمال

کراچی (آئی این پی)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفی کمال نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ پارٹی چیئرمین خالد مقبول صدیقی کی طرف کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر کو گورنر سندھ بننے سے خالد مقبول صدیقی نے رکوایا، ہم سے تو ان کی کوئی لڑائی نہیں ہے ان کی ناراضی تو خالد مقبول صدیقی سے ہے۔جنرل ورکر اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر مصطفی کمال نے کہا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے موجودہ گورننس ماڈل کو یکسر تبدیل کردیں گے، اختیارات اور وسائل آئینی طور پر پاکستانیوں کے دروازے تک پہنچائیں گے کیونکہ اسی میں پاکستان کی بقا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والی جماعت ہے، کارکنان کو آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد جاری رکھنا ہوگی۔ سندھ حکومت 18 سال میں وفاق سے 22 ہزار ارب روپے لے چکی پھر بھی کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کو بنیادی ضروریات دینے میں ناکام رہی ہے، سندھ کے شہری علاقوں کو حقوق دلانے کے لیے 26 جولائی سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔مصطفی کمال نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ پارٹی چیئرمین خالد مقبول صدیقی کی طرف موڑتے ہوئے کہا کہ آج وسیم اختر بھائی نہیں آتے، شاید یہ تاثر ہے کہ ان کی ہم سے کوئی لڑائی ہے، ہم سے تو ان کی کوئی لڑائی نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید