اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سےان کےوالد شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ریاستِ قطر کی قیادت اور عوام سے بالمشافہ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔دوحہ میں وزیراعظم کی قیادت میں پاکستانی وفد نے ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی اور والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔