• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی سے بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (اے پی پی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا دشمن کی منظم سازش ہے کہ دہشتگردی کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جائے اور پھر اس کا الزام ریاست پر عائد کرکے بلوچستان میں بداعتمادی اور انتشار کو فروغ دیا جائے، تاہم حکومت اور عوام کی مشترکہ قوت ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کا راستہ امن، استحکام اور ترقی کا راستہ ہے اور ہم کسی بھی دباؤ یا دہشت گردی کے ذریعے اس راستے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

اہم خبریں سے مزید