• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید

پشاور(این این آئی) ٹانک میں جنڈولہ وانا روڈ پر تھانہ شہید مرید اکبر کے حدود میں پویس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکے کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق آئی ڈی بم دھماکا گرہ حیات کے قریب پولیس اے پی سی پر کیا گیا، گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔ ضلع بھر کی پولیس کو ہائی الرٹ کرکے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا، ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔
اہم خبریں سے مزید