کراچی (نیوز ڈیسک) قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی سپلائی معطلی کے بعد مئی میں ایل این جی کنکشن روک دیئے گئے تھے۔ پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ستمبر تک ایل این جی کے گھریلو کنکشنز پر پابندی ختم ہوسکتی ہے۔