گلگت( نیوز ڈیسک) نو منتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جی بی کو آئینی طور پر پاکستان کا حصہ بنایا جائے اور عبوری بنیادوں پر ملک کا پانچواں صوبہ قرار دیا جائے، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سینیٹ، قومی اسمبلی، این ایف سی، ارسا اور دیگر قومی اداروں میں مؤثر نمائندگی حاصل ہونی چاہئے۔