اسلام آباد( نیو زرپورٹر) مسلم ورلڈ لیگ (MWL) کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، انہوں نے مذہبی، تعلیمی اور انسانی امور میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ʼمسلم ورلڈ لیگ کے عزم کا اعادہ کیا۔