• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کا آبنائے ہرمز سے بچنے کیلئے نئی بندرگاہ بنانے کا بڑا فیصلہ، برطانوی اخبار

کراچی (رفیق مانگٹ) برطانوی اخبار کے مطابق دبئی کا آبنائے ہرمز سے بچنے کے لیے نئی بندرگاہ بنانے کا بڑا فیصلہ،نئی بندرگاہ سے کنٹینرز براہِ راست خلیجِ عمان کے ذریعے منتقل ہوں گے،فجیرہ میں کثیر المقاصد پورٹ منصوبہ،جبیل علی پر انحصار کم کرنے کے لیے مشرقی ساحل کی جانب رخ ہوگا،دبئی کی پورٹ آپریٹر اور لاجسٹکس کمپنی ڈی پی ورلڈ متحدہ عرب امارات کے مشرقی ساحل پر ایک نئی بندرگاہ اور کنٹینر ٹرمینل تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس سے دبئی کے مرکزی جبیل علی حب پر انحصار کم ہوگا اور آبنائے ہرمز کو بائی پاس کیا جا سکے گا۔

اہم خبریں سے مزید