• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعا ایئرپورٹ پر فضائی حملے‘ حوثیوں کی سعودیہ کیخلاف جوابی کارروائی

صنعا(اے ایف پی /نیوزڈیسک )یمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سعودی عرب کے متعدد فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ یمنی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے صنعا ایئرپورٹ کے رن وے کو نشانہ بنایا تاکہ ایک ایرانی طیارے کو وہاں اترنے سے روکا جا سکے۔حوثیوں نے دھمکی دی ہے کہ وہ باب المندب بند کردیں گے اور پٹرول200ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیگا،ایران کی وزارتِ خارجہ نے یمن کے ہوائی اڈے پر مبینہ حملے کی مذمت کر دی۔ حوثیوں کاکہنا ہے کہ انہوں نےجوابی کارروائی میں متعدد بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید