• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کی کش پٹیل سے ملاقات، ایف بی آئی ڈائریکٹر نے پاکستان کے تعاون کو سراہا

کراچی (نیوز ڈیسک) محسن نقوی کی کش پٹیل سے ملاقات، ایف بی آئی ڈائرکٹر نے پاکستان کے تعاون کو سراہا، ایف بی آئی ہیڈکوارٹرز میں وزیر داخلہ کا خیرمقدم، کش پٹیل کا کہنا تھا ہماری شراکت داری نہایت اہم، مستقبل میں مزید کامیابیوں کے منتظر ہیں، امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کش پٹیل نے پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف بی آئی ہیڈکوارٹرز میں میزبانی کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آئی خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے تعاون کو بے حد سراہتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید