کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں سڑکوں، پلوں، پانی کی فراہمی، سیوریج، برساتی پانی کی نکاسی اور دیگر شہری انفرااسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، سندھ سرمایہ کاری کا گیٹ وے بن رہا ہے،ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی مؤثر پالیسیوں، شفاف طرزِ حکمرانی اور سرمایہ کار دوست اقدامات کے باعث صوبہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کا اہم مرکز بنتا جا رہا ہے۔